In essence, instead of getting entangled in the term "bank," we need to understand the role of a bank. One of the various functions of a bank is to safeguard money and ensure its secure transfer from one place to another. Similarly, one of the most important tasks of a bank is to collect people's savings and invest them in profitable ventures, sharing the profits with the account holders. Traditional banks perform this function based on interest. However, if the collection of these savings and their investment in profitable businesses are done according to Islamic principles, it does not matter whether the institution is called a bank or something else. The operations of this institution would be considered legitimate and halal.
Abu Saeed (May Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (Peace and blessings of Allah be upon him) said: "The truthful, trustworthy merchant is with the Prophets, the truthful, and the martyrs.“(جامع الترمذي)
اصل میں ہمیں لفظ بینک میں الجھنے کے بجائے بینک کے کردار کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ بینک کے مختلف کاموں میں سے ایک کام رقوم کی حفاظت اور اس کی ایک جگہ سے دوسری جگہ بحفاظت ترسیل و منتقلی ہے۔ اسی طرح بینک کا ایک اہم ترین کام لوگوں کی بچتوں کو جمع کرنا اور ان کو آگے نفع بخش کاروبار میں لگا کر کھاتا داروں کو اس نفع میں شریک کرنا ہے۔ یہ کام روایتی بینک سود کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ لیکن اگر یہ بچتیں حاصل کرنا اور اس کو آگے نفع بخش کاروبار میں لگانا اسلامی طریقے کے مطابق ہو جائے تو اس ادارے کا نام بینک رکھ دیا جائے یا کچھ اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس ادارے کے معاملات جائز و حلال قرار دئے جائیں گے۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سچائی اور امانت داری کے ساتھ معاملہ کرنے والا تا جر نبیوں ،صدیقوں اور شہداء کے ساتھ ہوگا۔
(جامع الترمذي)
Banks On Board At Islamic Banking Industry Of Pakistan